کراچی: لیاقت آباد انٹیلیجنس پولیس کے اہلکاروں نے تین ہٹی متاثرین کے لئے لایا گیا امدادی سامان مندر سے برآمد کرکے متاثرین میں تقسیم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے لئے مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے فراہم کئے جانے والا امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائے علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے چھپائے جانے کی اطلاعات تھی۔
ایس ایس پی ضلع وسطی اطلاعات کا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او لیاقت اآباد اور ڈی ایس پی کو امدادی سامان برآمدکرکے متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی ۔
لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات خان اور ڈی ایس پی خالد جاوید نے متاثرین کا چھپایا گیا امدادی سامان برآمد کرکےمتاثرین کی لسٹ تیار کرکے متاثرین تک پہنچایا۔

دوسری طرف متاثرین کا کہنا ہے کہ جو سامان مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی جانب سے تقسیم کے لئے لایا جارہا ہے وہ باہر ہی تقسیم کردیا جاتا ہے جبکہ اطراف کی اآبادی کے لوگ بھی ہم لوگوں کے سامان پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تین ہٹی میں آتشزدگی سے متاثرہ کچی آبادی میں چوری کا نیادھندہ شروع ہوگیا
متاثرین کا کہنا ہے کہ بیشتر متاثرہ افراد اب بھی امدادی سامان سے محروم ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ شہرکے دیگر علاقوں سے بھی لوگ یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں اور مخیر حضرات کی جانب سے جب سامان تقسیم کیا جاتا ہے تو وہ بھی لائن میں لگ کر امدادی سامان سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








