بھاگ کر کہاں چھپو گے؟ کراچی پولیس نے چیک پوائنٹ سے فرار ہونے والے نوعمر لڑکے کو بالآخر گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن توحید الرحمٰن کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا، جب پولیس اہلکاروں نے غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ابتداء میں لڑکے نے گاڑی روک دی اور باہر آیا، لیکن اچانک دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گیا اور تیز رفتاری سے فرار ہو گیا۔
لڑکے کے چیک پوائنٹ سے فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر فریئر پولیس اسٹیشن میں درج کر دی گئی۔
تاہم اب پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت اویس ولد کاشف کے طور پر ہوئی ہے۔ گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








