مظفرگڑھ : پنجاب میں لاقانونیت، مظفرگڑھ میں زمیندار نے کھیتوں میں بکریاں چرانے پر روزہ دار نوعمر بچے کو پھانسی پر لٹکاکر قتل کردیا۔
واقعہ قادرہ نالہ جتوئی روڈ نزد شوگر مل علی پور میرے کھیت میں بکریاں چرانے پر پیش آیا، غزلانی برادری کے زمیندار فیاض غزلانی اور نوکر بلال آرائیں نے بچے کو پھانسی دے دی ۔
Warning:Sensitive images.
بدبختو ،بچہ روزے کی حالت میں تھا ،حافظ قرآن تھا.تمہارے ھاتھ نہیں کانپے؟تمہارے ضمیر نے ملامت نہیں کیا؟ pic.twitter.com/lnpgVU5DZf— صحرانورد (@Aadiiroy2) April 22, 2022
لاش ٹی ایچ کیو علی پور شفٹ کر دی گئی،مقتول محسن بوہڑ حافظ قرآن اور روزے کی حالت میں تھا۔
دوسری جانب مظفرگڑھ پولیس نے کھیت میں بکریاں چرانے پر حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔
مظفرگڑھ پولیس نے کھیت میں بکریاں چرانے پر حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔@MuzaffargarhP https://t.co/7fU5Zs1FMR pic.twitter.com/ZTXz4pLKaR
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 22, 2022
واضح رہے کہ پنجاب میں بااثر افراد کی جانب سے لاقانونیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور کے ماڈل ٹاون فیملی پارک میں چند ہفتے قبل ایک رئیس شخص نے اپنے بچے کو مہنگا غبارہ بیچنے کا الزام لگا کر پالتو کتا چھوڑ دیا، کتے نے بارہ سالہ معصوم غبارہ فروش بچے کو کاٹ کاٹ کر لہولہان کردیا۔
مزید پڑھیں:لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








