کراچی: سندھ پولیس کے ایس کمانڈر کیپٹن ریٹائرڈ ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی نے آپریشن کرتے ہوئے شکارپور کچے کے ڈاکوؤں کا ظالم سردار تیغو خان تیغاٹی کو کراچی سے گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں تیغو خان تیغانی کے گھر پر پولیس نے کامیاب چھاپہ ما رکارروائی کی ہے، اس دوران سردار تیغو خان تیغانی سمیت انکے دو بیٹوں، خالد تیغانی، مشتاق تیغانی، بھتیجے منور تیغانی، بھانجے غلام محمدکو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کل گڑھی تیغوں کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کے لیئے گئے آپریشن میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس ملزمان کی واقع میں تفتیش کے حوالے سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بھی انکے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سردار تیغو خان تیغانی کو پولیس نے شکار پور منتقل کردیا ہے۔
سردار تیغو خان تیغانی کون ہے؟
یہ وہی سردار ہیں جسے دو سال قبل شکارپور اور کشمور کے ایس ایس پیز نے امن کا ایوارڈ دیا تھا۔یہ ایوارڈز اس لیے دیے گئے تھے کہ ایس ایس پی صاحبان کی درخواست پر انہوں نے دو اضلاع میں کچھ عرصے کے لیے اغوا کی وارداتیں رکوادیں تھیں۔واضح رہے کہ سردار تیغو خان تیغانی کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل رہی ہے۔