دبئی ائیر شو سے بھارتی برآمدات متاثر، تیجس طیارہ حادثے نے سب کچھ کیسے برباد کردیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

دبئی ائیر شو
(فوٹو: ڈیلی صباح)

دبئی ائیر شو میں شرکت سے بھارتی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، بھارتی ونگ کمانڈر کی جان لینے والے تیجس طیارہ حادثے نے سب کچھ برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ونگ کمانڈر نامنش سیال حالیہ طیارہ حادثے میں جھلس کر ہلاک ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے حادثے کی وجہ تو سامنے نہیں آسکی تاہم دفاعی ماہرین نے بھارت کی برآمدی کوششوں کے شدید متأثر ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

امریکی مچل انسٹیٹیوٹ کے ڈگلس برکی کا کہنا ہے کہ ائیر شو حادثات کسی بھی ملک کے دفاعی بیانیے کیلئے منفی ثابت ہوتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق تیجس پروگرام 80ء کی دہائی روسی ساختہ مگ 21 کی جگہ لینے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔ انجن سپلائی سمیت مختلف تکنیکی مسائل طیاروں کی تیاری کو تاخیر کا شکار کرتی رہی۔

بھارتی ایرواسپیس لمیٹڈ کے مطابق بھارتی طیارے آردر پر ملکی فضائیہ کیلئے تو دستیاب ہیں، تاہم سپلائی چین مسائل کے سبب ڈلیوری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ سابق حکام کے مطابق دبئی طیارہ حادثے کے نتیجے میں فی الحال بھارتی برآمدات کے امکانات ناپید ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بھارتی فضائیہ 42کی جگہ 29اسکواڈز پر مشتمل رہ گئی۔

مگ 29، جیگوار اور میراج 2000 جیسے پرانے طیارے ریٹائر ہونے کے سبب بھارتی فضائیہ کو میسر جدید طیاروں کی تعداد کم رہ گئی، بھارت کی نریندر مودی حکومت فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے رافیل جیسے اضافی طیاروں کی درآمدات پر غور کرنے پر مجبور ہوگئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر طیارہ حادثے سے جو سبکی ہوئی، وہ الگ ہے۔

Related Posts