شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہر میں درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر 25 مئی تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا ہلکی اور معتدل رہے گی جبکہ نمی کا تناسب 60 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔
ماہرین صحت نے عوام سے گرمی میں بچاؤ کے لیے اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشوہر دیا ہے، ماہرین نے کہاکہ کثرت سے پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
ماہرین صحت کے مطابق دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری یا ٹوپی کا استعمال کریں۔ ہلکے رنگ کے اور آرام دہ کپڑے پہنیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








