نیویارک سٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ten injured in mass shooting incident in New York City

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ نئے سال کے دن نیویارک سٹی کے علاقے کوئنز میں ایک بڑے فائرنگ کے واقعے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے ایک نجی کلب کے باہر پیش آیا، جہاں تین سے چار افراد نے ہجوم پر فائرنگ کی۔ زخمیوں میں چھ خواتین اور چار مرد شامل ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر حیرت کا اظہار کیا اور جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری کی تصاویر شیئر کیں۔حکام نے فوری طور پر دہشت گردی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

پہلے کونسا چلتا تھا! سمندر میں کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کا برا حال

یہ واقعہ امریکہ میں ہونے والے دو دیگر پرتشدد واقعات کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ نیو اورلینز میں ایک ٹرک نے نئے سال کے جشن منانے والے ہجوم کو روند دیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاس ویگاس میں ایک ٹیسلا ٹرک ٹرمپ ہوٹل کے باہر دھماکے سے پھٹ گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔

امریکی حکام نیو اورلینز اور لاس ویگاس کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں اور ممکنہ دہشت گردی کے روابط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Related Posts