قلات میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے! شہریوں میں سخت خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ شہری اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی تقریباً 11 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں تقریباً 50 کلومیٹر دور واقع تھا۔

ابتدائی جائزے کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام اور متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد مقامی لوگ عارضی طور پر گھروں سے باہر نکل آئے لیکن صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

Related Posts