ایرانی خلیج کے ساحلی شہر بندر عباس میں ایک عمارت میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، ریاستی ذرائع نے اطلاع دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ ہفتہ کے روز شہر میں پیش آیا۔یہ واقعہ شہر کی Moallem Boulevard پر واقع ایک آٹھ منزلہ عمارت میں ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے دو فلورز مکمل طور پر تباہ ہو گئے، اور عمارت کے اطراف میں موجود کئی گاڑیاں اور دکانیں بھی نقصان اٹھائیں۔
ریسکیو اور فائر فائٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔
ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق، دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کسی کمانڈر کو ہدف بنانے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








