لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آتشزدگی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی جس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم حادثے کی وجہ سے رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت لگی جب لینڈنگ کے دوران ایک طیارے کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر انجن کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود لوگ دھوئیں کی وجہ سے کس طرح مشکلات سے دوچار ہیں۔
ویڈیو میں مسافروں کو اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے جب کہ سیاہ دھوئیں کا ایک مستقل ڈھیر اوپر اٹھ رہا ہے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ لگنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








