بلوچستان :خضدار کے سوراب بازار میں دہشت گردوں کا حملہ، اے ڈی سی ہدایت بلوچ شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

Terror attack in Balochistan’s Sorab claims life of ADC Buledi
RADIO PAKISTAN

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سوراب میں دہشت گردوں کے منظم حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت بلوچ جام شہادت نوش کر گئے۔

حملے کے دوران مسلح دہشت گردوں نے سوراب بازار میں واقع بینک اور سرکاری رہائش گاہوں کو نشانہ بنایاجس میں ریاستی اہلکاروں کے گھروں کو نذرِ آتش کر دیا گیا اور بینک کو بھی لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہید ہدایت بلوچ نے حملے کے دوران جرات مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرتے ہوئے ملک کے دفاع کی ایک نئی مثال قائم کی۔ حملے کے وقت ان کی رہائش گاہ میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اس حملے کو ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ایک منظم کوشش قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ شہید افسر نے اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جان کی قربانی دی، جو کہ بہادری کی ایک روشن مثال ہے۔

حکومتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان اور بلوچستان حکومت ریاست دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

حملے کے بعد سیکورٹی فورسز، بشمول فرنٹیئر کور (ایف سی)، پولیس اور لیویز نے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related Posts