ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کردی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Terrorism clauses dropped in Arshad Malik video scandal case

اسلام آباد :ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں ۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، فیصلہ 23 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گذشتہ سال جولائی میں ایک ویڈیو کلپ جاری کی تھی جس میں جج ارشد ملک کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا تھا کہ 24 دسمبر کے العزیزیہ ریفرنس میں معزول وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو اسکینڈل، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا

اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو متنازعہ ویڈیو اسکینڈل کے الزام میں ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔

Related Posts