دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں نے چرچ کی بھی بے حرمتی کردی، لبنان میں شدید غم و غصہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو العربیہ

دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں نے لبنانی علاقے میں گھس کر ایک مسیحی چرچ کی بھی بے حرمتی کردی، جس سے لبنان کے عوام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

لبنان کے اندر گھسی اسرائیلی فوج کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو ’دیر میماس‘ چرچ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ’فاتحانہ‘ ہنسی مذاق میں حزب اللہ کی شکست کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ اس ویڈیو نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کاررائیوں کے دوران ریکارڈ کی گئی ایسی ہی اشتعال انگیز ویڈیوز کی یاد تازہ کردی ہے۔

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اس لبنانی قصبے کے ایک چرچ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کی ایک ویڈیو جس میں وہ دو دن پہلے داخل ہوئے تھے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو کلپ میں فوجیوں کو اس چرچ کے اندر ہنستے، مزاح کرتے اور تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ چرچ میں عیسائیوں کی شادی کی تقریبات کے انداز میں تمسخر اڑا رہے ہیں۔

ویڈیو پر لبنان کے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کے اس رویے کو اشتعال انگیز قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ قابض افواج کی غزہ اور لبنان میں گھروں، الماریوں، خواتین کے انڈرویئر، عبادت گاہوں اور فلسطینیوں اور لبنانی کمیونٹیز کی بے حرمتی کی بہت سی مثالیں ہیں۔

یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان میں کچھ دیہاتوں کے ملبے پر اسرائیلی جھنڈے لہرانے کی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

Related Posts