سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک

میران شاہ:سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 1دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اسی دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دہشتگرد صدام واصل جہنم ہوگیا، مذکورہ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، تھل میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا، دہشت گرد صدام دہشتگردی کی کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔جسے سیکورٹی فورسز نے اُس کے انجام تک پہنچا دیا۔

Related Posts