ٹانک میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹانک میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید
ٹانک میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں بھاری اسلحہ بردار دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر رات کو کیے گئے حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان،انجم آباد میں مدرسہ کی معلمہ کو قتل کردیا گیا

ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ گزشتہ شب سے آج صبح تک جاریرہا جس کے نتیجے میں 18 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ایف سی پاک افغان سرحد کی حفاظت پر مامور ہے۔

افغانستان کی سرحد کے قریب ٹانک جنوبی وزیرستان کے قریب واقع ایک قبائلی ضلع ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید فورسز کو بھی سرچ آپریشن کیلئے روانہ کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 خودکش بمباروں نے ایف سی کو نشانہ بنایا جو اب ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے ذمہ داری قبول کرنےسے متعلق بیان جاری کیا تھا۔ 

Related Posts