صومالیہ کے ہوٹل پر دہشگردوں کا حملہ،8 افرادہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

صومالیہ کے ہوٹل پر دہشگردوں کا حملہ،8 افرادہلاک
صومالیہ کے ہوٹل پر دہشگردوں کا حملہ،8 افرادہلاک

موگادیشو:صومالیہ کے دارالخلافہ موگا دیشو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے۔

حملے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ القاعدہ کے ذیلی دہشتگرد گروہ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

صومالیہ کے سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کے ذریعے پہلے موگادیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دھماکے کیے گئے۔

واضح رہے کہ حیات ہوٹل صومالیہ میں اعلی سیاسی اور حکومتی شخصیات کے لیے ایک پسندیدہ جگہ سمجھی جاتی ہے جبکہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موگا دیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیساتھ مستقبل میں رابطے مزید ہموار ہونگے، چینی وزارت خارجہ

ایک گاڑی ہوٹل کے راستے پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے ٹکرائی گئی جبکہ دوسری گاڑی ہوٹل کے دروازے سے ٹکرائی گئی جس کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے۔

Related Posts