خارجی دہشت گردوں نے نماز کے دوران مسجد پر حملہ کردیا، پاک فوج کا کیڈٹ بہادری سے لڑکر شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ڈان

لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں نے مسجد پر حملہ کردیا، جس کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے کیڈٹ عارف اللہ بہادری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں خوارج نے نماز مغرب کے دوران  مسجد پر حملہ کیا، پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کیڈٹ عارف اللہ بھی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی کیڈٹ نے فوراً جواب دیا اور خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 19 سال کے کیڈٹ عارف اللہ نے جام شہادت نوش کیا اور اپنی جان قربان کرتے ہوئے بےگناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عبادت کے دوران نمازیوں پرحملہ کرنا خوارج کی حقیقی سوچ کو ظاہرکرتا ہے، ایک نوجوان کیڈٹ کا یہ بہادرانہ عمل سکیورٹی فورسزکے عزم کی دلیل ہے، اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Posts