ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت محکمۂ وائلٹ لائف کا اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق چیف جسٹس کو شہید کرنے والا دہشت گرد گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید پولیس اہلکار کا نام حضرت حسین ہے جبکہ وائلڈ لائف والوں کے دیہاڑی دار مزدور نعمت اللہ بھی حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 4 کانسٹیبلز میں بلال، عمران، نقیب اللہ اور نصر اللہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

 ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت، ڈی ایس پی سٹی اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیّد اصغر علی شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سابق چیف جسٹس کو قتل کرنے والے دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دہشت گرد نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

 

Related Posts