دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلانے پاکستان کی فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ (Formula Electric Racing NUST)کے ساتھ اشتراک کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ (فرن) کی طرف سے اپنےآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس معاہدے کے متعلق بتایا گیا ہے۔

فرن نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ بہت ہی یادگار موقع ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ آپ یقین کریں، ٹیسلا نے ہمارے انوویٹو پارٹنر کے طور پر فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے اسکول کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا آغاز کردیا
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اشتراک ہمیں کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے کر جائے گا۔
خیال رہے کہ ٹیسلا کا شمار آٹوموٹیو انڈسٹری میں دنیا کے معروف اداروں میں ہوتا ہے۔ فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ پاکستان کا وہ ادارہ ہے جہاں فارمولا کمپیٹیشنز اور دیگر ایونٹ کے لیے طلبہ کو تیار کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








