پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گیا
پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گیا

ملتان: قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا، ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے، حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts