اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باوجود ملک بھر میں ٹیکسٹائل کے شعبے نے مثبت ترقی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں کپڑے کی ڈیمانڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ شعبۂ ٹیکسٹائل ہماری معیشت میں مثبت رجحان ظاہر کر رہا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ڈیمانڈ اور برآمدات کے بھاری آرڈرز موصول ہو رہےہیں، میں نے کامرس اینڈ انڈسٹریز کی وزارتوں کو ہدایت کردی ہے کہ شعبۂ ٹیکسٹائل کو آرڈرز پورے کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
The textile sector is one of a number of positive developments in our economy despite COVID 19. pic.twitter.com/29o9QJaM4Q
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 25, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل سیاسی جماعتیں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ریلیوں کا انعقاد کرکے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
عمران خان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہی پی ڈی ایم ممبران جو پہلے سے سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور مجھ پر تنقید کرتے تھے اب وہ لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








