تھائی پولیس کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے سے خون کے دھبے مل گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

تھائی پولیس کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے سے خون کے دھبے مل گئے
تھائی پولیس کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیے سے خون کے دھبے مل گئے

تھائی لینڈ:دنیائے کرکٹ کا عظیم نام جنہوں نے اپنی غیر معمولی بالنگ سے شائقین کرکٹ کو بے حد متاثر کیا، شین وارن جو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، تھائی پولیس کی جانب سے ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تھائی پولیس حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں آسٹریلوی اسٹار شین وارن کے کمرے کے فرش اور ان کے تولیے سے خون کے دھبے ملے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم جب مذکورہ مقام پر پہنچی تو انہوں نے ابتدائی طبی امداد کے طور پر جب شین وارن کے سینے کو دبایا تاکہ ان کا سانس بحال ہوسکے مگر اُس وقت انہیں کھانسی ہوئی تو ان کے منہ سے تھوک اور خون نکلا۔

تھائی پولیس نے گذشتہ روز کہا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹر کے خاندان کے افراد سے پتا چلا ہے کہ شین وارمن کو دمے سمیت دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی دل کے ڈاکٹرکواپنا چیک اپ بھی کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: شین وارن میرے ہیرو اور سرپرست تھے، شین واٹسن

آسٹریلوی کرکٹر وارن کے میڈیکل ریکارڈ کی روشنی میں تھائی پولیس نے 52 سالہ لیگ اسپنر کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم معاملے کو بالکل ‘کلیئر’ نہیں کیا۔پولیس کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

Related Posts