کورونا کی وباء تھم گئی، تھائی لینڈ کا کل سے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Thailand to reopen shopping malls as COVID-19 situation improves

بنکاک: تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں  کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد کل سے ملک میں لاک ڈاؤن میں کمی کرنے اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جائیگی اور رات 11 بجے تک شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سینما گھر ، تفریحی پارکس ، باکسنگ اسٹیڈیم اور جمنازیم بند رہیں گے جبکہ فٹنس سینٹرز کو کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مزید کمی ہوئی تو لاک ڈاؤن میں بھی مزید نرمی کردی جائیگی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں آج کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور کسی ہلاکت کی بھی اطلاع نہیں ملی اس لئے حکومت نے پابندیوں کو آسان بناتے ہوئے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts