پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے صوبے میں جعلی اور معیار سے کم ادویات کی فروخت کے حوالے سے عوام کو خبردار کر دیا ہے۔ بورڈ کی تازہ رپورٹ میں پانچ مخصوص ادویات شامل ہیں جن میں کھانسی کی شربت، درد کم کرنے والی انجیکشنز اور کچھ ملٹی وٹامنز شامل ہیں جن کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ادویات کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کچھ بیچ جعلی ہیں جبکہ دیگر معیار کے مطابق نہیں ہیں اس کے بعد پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر میڈیکل اسٹورز سے ان ادویات کی واپسی کا حکم جاری کیا ہے۔
![May be an illustration of blueprint and text that says "GOVERNMENT OF THE PUNJAB PUBLIC NOTICE and MEDICINE RECALL (Class-1) Date: Statement: Testing Punjab. have declared Quality Control Board the issuance products Recall Expiry Sidofenac 3mL Substandard dulterated, following Products; Mannfacturers 15mg D10016 (A11g-2027) Pharma, Syrup Industrial Syrıp Particulatesi Pipcrazine Dated: ACU479 (Sep-2028) Korangi Arca. manufacturers furnish distribution upload plan. Inspector these batches "Recall Assessment conduct detailed along with and DRAP website analysıs, Medical Stores), unit Sr#] DRAP shall Sr#2. reported supply 1976/DRAP. facilities regulatory ensuring directed immediately enhance Public: advised surveillance throughout any the above-said batches mmediately, Adversc Effeet with pase risk health. Drugs MSD (DDC), Punjab Email:"](https://scontent.fkhi21-1.fna.fbcdn.net/v/t39.30808-6/647671763_1296784899164756_2024668356455814064_n.jpg?_nc_cat=104&ccb=1-7&_nc_sid=13d280&_nc_ohc=_jv8aBeaIa0Q7kNvwH_eGHQ&_nc_oc=Adke8wHqZCyre1Vg0aJEI_TjGQ6BCbkRjlKJyoK6swWTfcBkT7yF2RxIIAYQeCee14hKnO_LpxTV9LtX_XmY3H4t&_nc_zt=23&_nc_ht=scontent.fkhi21-1.fna&_nc_gid=E5yz_2ciD1N5uhhOPJ3G1g&_nc_ss=8&oh=00_AfzNvT9V-9bBUDnAr1lGdtNA0LVLr5CKjOSqSVApvCSFBw&oe=69AF29EF)
رپورٹ کے مطابق ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے مخصوص ملٹی وٹامنز جعلی پائے گئے جو اسلام آباد کی ایک فارماسوٹیکل کمپنی نے تیار کیے تھے اور میڈیکل اسٹورز میں فروخت ہو رہے تھے۔
ڈرگ کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ ایک مقبول کھانسی کی شربت معیار کے مطابق نہیں تھی اور اس میں ملاوٹ بھی پائی گئی۔ اسی طرح ایک درد کم کرنے والی انجیکشن میں غیر ملکی ذرات موجود پائے گئے جو معیار کے مطابق نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق درد کم کرنے والی انجیکشن لاہور میں تیار کی گئی جبکہ کھانسی کی شربت کراچی میں بنی تھی۔
مزید برآں دو وٹرنری انجیکشنز بھی معیار سے کم پائے گئے۔ ان ادویات میں فعال اجزاء کی مقدار مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھی۔ یہ وٹرنری ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








