ملتان: پنجاب کے شہر ملتان میں انوکھی شادی کا واقعہ پیش آیا، 6 بہنوں نے ایک ساتھ 6 بھائیوں سے پسند کی شادی کرلی۔
مذکورہ شادی کی رسومات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے رہائشی محمد لطیف کی 6 بیٹیاں ایک ہی گھر رخصت ہوگئیں، والدین نے بچوں کے اصرار پر شادی کی اجتماعی تقریب بھی دھوم دھام سے سجائی۔
دلہن انعم کا کہنا ہے کہ ہم 6 بہنیں ہیں، ہماری شادی ایک ساتھ ہورہی ہے اور ہم اس خوشی کے موقع پر بہت زیادہ خوش ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی آئی سی یو میں شادی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








