بجٹ میں زراعت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی،وحید احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

بجٹ میں زراعت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی،وحید احمد
بجٹ میں زراعت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی،وحید احمد

کراچی: سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد نے بجٹ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت کے شعبہ کو درپیش بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے پیداوار اور نئی ورائٹی بڑھانے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر توجہ نہیں دی گئی۔

وحید احمد نے کہا کہ زرعی شعبہ کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا فنڈ مختص کرنا ضروری ہے، پاکستان کے زرعی شعبہ کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے پاکستان کے زرعی شعبہ کی پیداوار متاثر ہورہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے زرعی شعبے پر اثرات فوڈ سیکیورٹی کا سبب بن رہی ہے۔

ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے خام مال کی دستیابی، ایل سیز کھولنے اور بلند فریٹ جیسے مسائل کا بجٹ میں کوئی حل نہیں نکالا گیا۔

مزید پڑھیں:ماحولیاتی توازن کو درست رکھنے کیلئے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا، ڈاکٹر عمیر انصاری

انہوں نے کہا کہ سرپلس پیداوار کے لیے لاگت میں کمی، زرعی ان پٹس کی ارزاں قیمت پر دستیابی ضروری ہے۔

Related Posts