اپنے اتحاد ویکجہتی سے کورونا کو شکست دیں گے،آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف
افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے‘آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تمام آباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے، عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

Related Posts