کراچی:تمباکو نوشی کرنے سے یا کسی اور وجہ سے سینے اور پھیپھڑوں میں بلغم بھر جائے تو اس سے صرف تین دن میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایسا کس طرح ممکن ہے؟گریپ فروٹ کا جوس تقریباً تین سو ملی لیٹر پئیں۔اگر یہ آپ کو کڑوا لگے تو اس میں پانی شامل کرلیں یا اس کی جگہ اناناس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے۔
ان جوسز میں انٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔دوپہر کے کھانے اور ناشتے کے درمیان گاجروں کا جوس پئیں کہ اس سے بلغم سے نجات ملے گی۔
مفید معلومات رات کو سونے سے ’کرین بیریز‘ کا جوس پئیں جس سے آپ کے پھیپھڑیمیں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہو جائیں گے۔پھیپھڑے کافی حد تک محفوظ ہوجائیں گے۔
جبکہ دوسری جانب بلیو بیریز کا استعمال بھی بہت مفید ہے۔روزانہ ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں اور اس کے دوران لمبے لمبے سانس لیں تا کہ آپ کے پھیپھڑوں کو سکون ملے اور آپ کو اچھی سانس آئے۔
اگر آپ ان چند تدابیر پر عمل کرلیں تو سگریٹ نوشی کے نقصانات اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سے کافی حد تک خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔