کراچی والوں کا پسندیدہ شیرمال

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی والوں کا پسندیدہ شیرمال
کراچی والوں کا پسندیدہ شیرمال

کراچی:ہر پاکستانی کے نزدیک شیرمال ایک پسندیدہ غذا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ اسے قورمے کے ساتھ استعمال کریں، یا کڑھائی کے ساتھ استعمال کریں، یہ آپ کے استعمال کے لئے ایک مکمل غذا ہے۔

شیرمال، ہلکی مٹھاس کے ساتھ، ذائقہ دار روٹی،پاکستان کے بہت سے نایاب پکوان میں سے ایک ہے، شیرمال پاکستانیوں کی روایتی غذا ہے،اسے عام طور پر شادی بیاہ، یا تقریبات کے علاوہ روزہ مرہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

شیرمال ہلکی سی مٹھاس کے ساتھ زعفرانی ذائقے والی روٹی ہے جو میدے کے ساتھ تیار کی جاتی ہے، یہ میدے سے بنا ہوا ہلکا سا میٹھا نان ہے، اس نان کو میدے کے خمیر سے تنور میں تیار کیا جاتا ہے۔

پہلے اسے روٹی کی طری تیار کیا جاتا تھا، مگر اب اسے چینی، پانی اور میٹھے گرم دودھ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، یہ کورما، کوفتہ، نہاری اور دیگر کھانے کی مزیدار اشیاء کے ساتھ سوٹ کرتا ہے۔ دن کے کسی بھی وقت آپ کو مزیدار شیرمال حاصل کرنے کے لئے ہم نے بہترین مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

حاجی محفوظ شیرمال ہاؤس:

کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں واقع، حاجی محفوظ شیرمال ہاؤس مزیدار شیرمال کے حوالے سے بہت مشہور ہے، یہ 1982میں قائم کیا گیا، حاجی محفوظ شیرمال ہاؤس اپنی بہترین کاوشوں کی بدولت فوڈ انڈسٹری کی خدمت میں مصروف عمل ہے، حاجی محفوظ شیرمال ہاؤس اپنے ذائقے کی وجہ سے عوام کامرکز نگاہ رہنے میں کامیاب رہا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محفوظ شیرمال ہاؤس کے مالک نے ہمیں بتایا کہ پاکستان بھر میں شیرمال سے محبت کرنے والے جب بھی کراچی آتے ہیں تو زعفران اور دودھ سے بنے مزید ار شیرمال ضرور خریدتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمیں کراچی کے علاوہ لاہور، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر شہروں سے بہت آرڈر ملتے ہیں۔

جدہ شیرمال ہاؤس


کراچی کی پی اینڈ ٹی کالونی میں واقع جدہ شیرمال ہاؤس کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً 4 اقسام کے شیرمال تیار کئے جاتے ہیں جو مختلف طریقوں سے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاشیرمال، دودھ، آٹا، مکھن، زعفران، نمک، چینی اور گھی سے تیار کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ چار قسم کے شیر مال جس میں (1) عام طور پر استعال کیا جانے والا شیرمال جو لچکدار قسم کا ہوتا ہے (2)سخت، جسے لوگ عام طور پر دوپہر کے کھانے میں کھاتے تھے (3) تلوں کے ساتھ تیار کیا گیا شیرمال اور (4) شیرمال اضافی (شوگر) کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ ”انہوں نے مزید کہا،” ہم شیرمال اس مہنگائی کے دور میں بھی 35روپے میں کے حساب سے فروخت کرتے ہیں۔

اللہ والاشیرمال ہاؤس


کراچی کے محمود آباد نمبر 6 پر واقع، اللہ والا شیرمال ہاؤس گز شتہ 25 سالوں سے کراچی کے لوگوں کو مزیدار شیرمال فراہم کررہا ہے اور اس کی شہر بھر میں تقریبا 35 شاخیں ہیں۔مالک نے مزید بتایا کہ وہ صارفین کے مطالبے پر خشک میوہ جات اور تلوں (تل) سے بنے خصوصی شیرمال تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ سے ہی کوشش کرتے ہیں کہ ذائقہ دار شیرمال سے لوگوں کی خدمت کریں اور اپنے معیار کو برقرار رکھیں۔
 

Related Posts