کراچی: سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی کشتی الٹ گئی،جس کے باعث 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
کینجھر جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے والوں میں 4خواتین بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق کراچی کے علاقے محمود آباد سے بتایا جارہا ہے، جو پکنک کی غرض سے کینجھر جھیل آئے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔ تین افراد کو بچاکر پانی سے نکال لیا گیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے۔
حادثے میں ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق تیز ہوا کے باعث کشی الٹ گئی۔واضح رہے کہ کراچی سے عوام کی کثیر تعداد روزانہ سیر و تفریح کے لئے کینجھر جھیل کا رخ کرتی ہے۔