8سالہ معصوم بچی کی لاش پانچ روز بعد نالے سے بر آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

8سالہ معصوم بچی کی لاش پانچ روز بعد نالے سے بر آمد
8سالہ معصوم بچی کی لاش پانچ روز بعد نالے سے بر آمد

اسلام آباد:تھانہ کھنہ کی حدود سے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش پانچ روز بعد نالے سے برآمد ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے معصوم بچی کی تلاش میں ورثاء کی کوئی مدد نہ کی۔مقتولہ بچی کے ورثاء نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

معلوم ہواہے کہ 29 جون 2022ء کو تھانہ کھنہ اسلام آباد کے علاقہ وحید آباد چوک کھنہ ڈاک،صنم چوک کے رہائشی ذبیح اللہ نامی محنت کش کی آٹھ سالہ بیٹی جویریہ گھر سے کھیلنے کے لئے نکلی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔

بچی کے ورثاء کی درخواست پر تھانہ کھنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر 602/22 بجرم 364A ت پ درج کر لیا۔ لیکن بچی کی تلاش میں مدد نہ کی۔ واقعہ کے پانچویں روز 4 جولائی کی صبح گیارہ بجے بچی کی لاش نالہ کورنگ سے برآمد ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بچی کی نعش پانی کے اوپر تھی اہلیان علاقہ نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ کھنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کرادیا۔

مزید پڑھیں:لودھراں، 18 سالہ لڑکی پر تشدد، کیمیکلز سے جلا کر قتل

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والدذبیح اللہ نے اپنی بیٹی کی لاش کی شناخت کی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Posts