گوجرانوالہ کی بہادر خواتین نے لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کروا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں خواتین نے بہادری اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور تعاقب کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی گرفتار کروا دیا۔

مقامی پولیس کے بیان کے مطابق ڈکیتی کی یہ کوشش 21 ستمبر کو نوشہرہ ورکاں کے بازار میں اے ٹی ایم روم میں پیش آئی۔

اس واردات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین اے ٹی ایم روم میں داخل ہوئیں تو ایک مسلح ملزم بھی ان خواتین کے پیچھے اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوا۔

ڈاکو نے جیسے ہی اسلحہ دکھا کر رقم حوالہ کرنے کا کہا خواتین نے پہلے انکار کیا اور پھر بد تمیزی پر ڈاکو پر جھپٹ پڑیں۔

یہ دیکھ کر ملزم نے فرار کی کوشش کی تو خواتین بھی شور مچاتی ہوئی پیچھے بھاگیں۔ خواتین کے شور مچانے پر شہری اکٹھے ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کےحوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts