درندگی کی انتہاء ہوگئی، بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد جلا کر مار ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

درندگی کی انتہاء ہوگئی، بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد جلا کر مار ڈالا
درندگی کی انتہاء ہوگئی، بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد جلا کر مار ڈالا

نوابشاہ: سندھ کے شہر نوابشاہ میں ہونے والے افسوسناک واقع نے انسانیت کو شرمسار کردیا، درندگی کی انتہا کرتے ہوئے بھائی نے اپنی بہن کو زیادتی کے بعد جلاکر مار ڈالا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی عمر 13 سال بتائی جارہی ہے جسے اس کے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر جلاکر ماردیا جب کہ بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی،جسے ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں ذہنی معذورخاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملک میں جنسی زیادتی کے حوالے سے سخت قوانین کے نفاذ کے باوجود اس طرح کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد،فاطمہ نامی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا، ملزم شوہر گرفتار

Related Posts