شام میں ایک سفاک شخص نے اپنی کم سن لخت جگر کو بےدردی کے ساتھ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتارد یا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتے کے روزبتایا کہ شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں ایک چھوٹی بچی اپنے والد کے ہاتھوں تشدد اور شدید مار پیٹ کے بعد دم توڑ گئی۔
آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ بچی کے والد نے شدید گرمی میں اسے گھر کی چھت پر برہنہ کرکے باندھ دیا۔ اس کے بعد اسے تشدد کرکے جان سے مار ڈالا۔
انسانی حقوق آبزر ویٹری نے مزید کہا کہ باپ نے بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسے مختلف طریقوں سے اذیتیں دیں یہاں تک کہ اس کی جان نکل گئی۔
اس شخص نے بچی پر تشدد دوسری بیوی کی وجہ سے کیا۔
آبزرویٹری کے مطابق ادلب میں پبلک سکیورٹی سروس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کیا ہےجس نے اعتراف جرم کیا ہے۔ گرفتار شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








