حسن ابدال،برہان انٹرچینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

حسن ابدال،برہان انٹرچینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر جاں بحق
حسن ابدال،برہان انٹرچینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر جاں بحق

حسن ابدال: برہان انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس کھائی میں جاگری، جس کے باعث 15مسافر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس مسافروں کو لے کر لاہور سے مردان کی جانب رواں دواں تھی کہ کار بچانے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،جس میں 15مسافر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا جا رہا ہے۔جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات، ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کردیا

Related Posts