سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم
سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

وزیراعظم عمران خان کو جاری منصوبوں کی مو جودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے ایک بہترین منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک چین دوستی کے مظہر سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اس کے ثمرات ہر خاص وعام پاکستانی تک پہنچائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ادارے کی کارکردگی اور استطاعت کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزارء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Related Posts