کابینہ اجلاس آئینی ترمیم کی منظوری دیے بغیر ملتوی، طرح طرح کی قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منظوری دیئے بغیر ختم ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلایا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کل صبح ساڑھے نو بجے متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر دو میں جاری تھا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ 26 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دینی تھی۔

اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔

کہا جا رہا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری عمل میں آئے گی۔ امید کی جا رہی تھی کہ کابینہ جمعہ کی شام ہی آئینی ترمیم کے لئے تیار کردہ مسودے کی منظوری دے دی گی۔

تاہم کابینہ اجلاس میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ خلاف توقع اجلاس آئینی ترمیم کی منظوری دیے بغیر ملتوی کر دیا گیا جس سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Related Posts