دار الحکومت مکمل سیل، گرفتاریاں جاری، نفری کم پڑنے پر کراچی پولیس بھی طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث وفاقی دار الحکومت کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ملحقہ علاقوں کی طرف بڑھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز  پر طلب کر لیا گیا ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری احکامات میں آج اتوار کی چھٹی اور ہفتہ وار آف اور دیگر چھٹیوں پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر بلوا لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں یا علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ  تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجز اور دیگر دفتری اسٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ دفاتر اور تھانوں میں آج ورکنگ ڈے کی حاضری یقینی بنائیں، رخصت اور ہفتہ وار ریسٹ پر موجود اہلکار بھی حاضر ہوں۔

Related Posts