کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر حکام سے رابطہ کریں لیکن سندھ حکومت سے جو اختلافات ہیں انکی شکایات کا ازالہ کرنے کو تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بلدیاتی نتائج کے حوالے سےجو بھی جائز خدشات ہیں، ان کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
جماعت اسلامی کیساتھ بیٹھ کر کراچی کیلئے اچھا سیٹ اپ لانے کیلئے تیار ہیں، سعید غنی
قبل ازیں پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر مئیر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں، جماعت کو کراچی میں توقعات سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








