راولپنڈی میں گڈ فرائیڈے کے بعد 30 مارچ کی رات 3بجے چرچ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
پادری انچارج عدیم الفونس نے بتایا کہ گوجر خان میں واقعہ چرچ کے ساتھ ہی زیر تعمیر پلازہ کی وجہ سے چرچ کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
چرچ نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر سڑک کو بند کردیا تھا جس سے پلازہ کے مالک کے ساتھ تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس نے مداخلت کرکے تنازعہ کو حل کیا۔
رات 3 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے چرچ کو آگ لگادی جس کے بعد پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو کال کی گئی۔
واقعہ میں چرچ اور اندر رکھا سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، واقعہ فی الحال حکام کے زیر تفتیش ہے اور ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت (ایف آئی آر) درج نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پادری عدیم الفونس اس وقت بائبل کے مختلف زبانوں میں ترجمے کرنے میں مصروف ہیں اور گوجر خان میں بولی جانے والی پوٹھوہاری زبان میں بھی ترجمہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگوں کی طرف سے مخالفت کا بھی سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو مسیحیوں کی عید ایسٹر منائی جائیگی جبکہ جمعہ کے روز مسیحیوں نے گڈ فرائیڈے منایا اور اسی شب راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








