گوجرانوالہ: شہری نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، سڑک سے ملنے والی 30لاکھ کی خطیر رقم تھانے میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شہری کو کھیالی روڈ سے 30 لاکھ روپے پڑے ہوئے ملے، شہری نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رقم پولیس کے حوالے کر دی
گوجرانوالہ پولیس نے شہری عدیل اشرف ولد محمد اشرف کو شاباش دی، اس موقع پر سی پی او سید حماد عابد نے شہری کو اسپیشل سرٹیفیکٹ سے نوازا۔
شہری عدیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رقم کو ہاتھ تک نہیں لگایا،دوست کہتے تھے پولیس کو رقم مت دینا، سی پی او صاحب سے مل کر اطمینان ہوا ہے کہ رقم حق دار کو پہنچے گی۔
مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 طالبات جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








