کراچی میں گزشتہ شب رواں ماہ کی سرد ترین رات قرار دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی کی شدت بڑھی ہے اور گزشتہ رات شہرِ قائد میں جنوری 2024 کی سرد ترین رات تھی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzNjksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTM2OSAtINiz2LHYr9uM2YjauiDaqduMINmF2LLbjNivINqG2r7ZuduM2KfauiDbgdmI2rog2q/bjCDbjNinINmG24HbjNq62Iwg2YHbjNi12YTbgSDbgdmI2q/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTM3MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9ob2xpZGF5cy0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LPYsdiv24zZiNq6INqp24wg2YXYstuM2K8g2obavtm524zYp9q6INuB2YjauiDar9uMINuM2Kcg2YbbgduM2rrYjCDZgduM2LXZhNuBINuB2Yjar9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7Zhtis2KfYqCDYrdqp2YjZhdiqINmG25Ig2KfYs9qp2YjZhNmI2rog2YXbjNq6INiz2LHYr9uM2YjauiDaqduMINqG2r7ZuduM2YjauiDZhduM2rog2YXYstuM2K8g2KfYttin2YHbgSDZhtuBINqp2LHZhtuSINqp2Kcg2YHbjNi12YTbgSDaqdix2YTbjNin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار سرفراز نے کہا کہ گزشتہ شب کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جو جنوری کا اب تک کا سب سے کم درجۂ حرارت ہے۔ دسمبر میں درجہ حرارت اس سے بھی کم تھا۔
گفتگو کے دوران ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ دسمبر میں کم از کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ برس 14 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔ کچھ وقت تک سردی برقرار رہے گی۔
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی مزید دو سے تین ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے 3 سے 4 دن میں سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔
دریں اثناء محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 1روز کے دوران کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔
بدھ کے روز کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








