کمپنی نے اپنے ایک ہزار ملازمین کو سیر و سیاحت کیلئے بیرون ملک بھیج دیا، سوشل میڈیا پر دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ہندوستان ٹائمز

ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے ملازمین خوشی سے نہال ہوگئے اور اس واقعے کی تفصیل سامنے آنے کے بعد کمپنی کی دھوم مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر چنئی سے تعلق رکھنے والی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر کمپنی کی جانب سے اپنے ایک ہزار ملازمین کو سیر کیلئے اسپین بھیجا گیا۔

کمپنی نے اپنی ایک اسکیم کے تحت ملازمین کو نہ صرف اسپین بھیجا بلکہ انہیں ٹرپ کا خرچہ بھی دیا جہاں وہ مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کمپنی کی کامیابی اور ترقی میں تعاون کرنے والے ملازمین کو پہچاننا اور ان کو انعام دینا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرپ ملازمین کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کیلئے ہے جنہوں نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال بھی اپنے ملازمین کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کیلئے آسٹریلیا کے ٹرپ کا اہتمام بھی کیا تھا۔

Related Posts