کراچی: ڈی ایم سی کورنگی کو ڈیزل پیٹرول فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی ،متوفی کی شناخت طارق خواجہ کے نام سے کی گئی ،متوفی نور پیٹرولیم کمپنی کا فرنٹ مین تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خواجہ طارق کے بزنس پارٹنر شفقت محمود کا نیب میں کیس چل رہا ہے،ممکنہ طور پر نیب کے خوف سے آفس میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
نیب نے کیس کے سلسلے میں متوفی خواجہ طارق کو اسلام آباد طلب کیا تھا، متوفی نے اسلام آباد جانے کے لئے ٹکٹ بھی بک کرالیا تھا اور ائیر پورٹ جانے کے لئے نکلا تھا۔
طارق خواجہ واپس دفتر آیا اور اپنے اہلخانہ کو فون کرکے کہا کہ یہ آخری فون ہے اسکے بعد بات نہیں ہوگی۔