اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دیوالیہ نہیں ہوگا، سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کرینگے۔
حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت کو بحال کریں گے۔ ان شا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔
قبل ازیں اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی، جس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی کے شیڈول اور آئی ایم ایف سے جاری بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالر کی قدر کے محرکات کے حوالے سے بھی بتایا۔
حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری، عالمی برادری قرض دینا بند کردے گی۔ شبر زیدی
معاشی ٹیم کے اجلاس میں موجود وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت کو مستحکم اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








