خاتون وکیل کی غنڈا گردی، جج سے تلخ کلامی کے بعد عدالت کو ہی تالا لگا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کر سول جج کی عدالت کو تالا لگاکر بند کردیا۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سول جج اسراق مندوخیل اور ایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طور پر سخت تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی اس حد تج جا پہنچی کہ خاتون وکیل نے سول جج کی عدالت کو تالا لگا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈوکیٹ نے اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرا دیا ہے، اب معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

Related Posts