مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بارش اور اس کے ساتھ برف باری نے ہرسو سفید چادر پھیلا دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قطبی برفانی طوفان کے باعث بیت المقدس میں برف باری اور موسلا دھار بارش ہوئی۔ برف باری نے مسجد اقصی کا رنگ ڈھنگ بھی بدل دیا اور مسجد کے صحن اور گنبد برف میں ڈھک گئے۔
اس موقعے پر شہریوں نے مسجد اقصی میں برف باری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔غرب اردن کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔
بعض مقامات پر 30 سینٹی میٹر برف پڑی جب کہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں برف باری کا سلسلہ ابھی مزید جاری رہے گا۔