میٹرک کے امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی! جانیں کب سے شروع ہورہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Exams for class 9 and 10 to start from April 8, confirms BSEK
ONLINE / FILE PHOTO

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات 10 فروری 2026 سے شروع ہوں گے اور امتحانات میں کسی بھی قسم کی نقل یا بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر شفاف اور محفوظ امتحانی ماحول یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے ہر شعبے کو شفاف بنانے اور بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات کے دوران سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ طلباء محفوظ اور منصفانہ ماحول میں امتحان دے سکیں۔

وزیراعلیٰ بگٹی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بھی یہی عزم برقرار ہے اور کوئی بھی نقل یا بدعنوانی قابل قبول نہیں ہوگی۔ امتحانات کے آغاز کے موقع پر صوبائی حکومت نے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ طلباء بلا خوف و خطر امتحان دے سکیں۔

Related Posts