میامی:افریقی ملک نائیجریا میں ہفتے کے روز کیے گئے دو دہشت گردانہ حملوں میں ملکی حکومت کے مطابق 100سے زائد افراد مارے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اس مغربی افریقی ملک کے وزیر اعظم بِرگی رافینی نے ان حملوں کا نشانہ بننے والے دو دیہات کے ذاتی دورے کے بعد بتائی۔ اب تک ان حملوں کی ذمے داری کسی بھی مسلح گروہ نے تسلیم نہیں کی۔
امکان ہے کہ دہشت گردوں نے یہ حملے اپنے دو ساتھیوں کی موت کا بدلہ لینے کیلئے کئے۔ مقامی حکام کا خیال ہے کہ یہ خونریز حملے کرنے والے دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ہمسایہ ملک مالی سے وہاں گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نائیجریا میں فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں 6سیاح، مقامی گائیڈ اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔