ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، 186 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

غیرملکی کرنسی
(فوٹو: آن لائن)

امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچ گیا، آج ڈالر کی قیمت میں 83 پیسے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 27 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.50 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بعدازاں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 77 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 186 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف کی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 41 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 170 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Related Posts